سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ ختم کردیا
واشنگٹن (امت نیوز) امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کیلئے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق عالمی دن پر اقوام متحدہ کی میٹنگ سے خطاب میں اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔