ایپکس کمیٹی سے نکالنا اچھی بات نہیں ہوگی-گورنر سندھ

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی سے نکالے جانے سے متعلق انہیں سرکاری طور پر اطلاع نہیں دی گئی، لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کے آخری روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ سے اس حوالے سے رائے طلب کی گئی کہ صوبائی اپیکس کمیٹی میں اس سے قبل گورنر سندھ شامل ہوتا تھا، لیکن اب رپورٹس ہیں کہ گورنر کو اعزازی رکن کی حیثیت دی جارہی ہے۔جس پر عمران اسماعیل نے جواب دیا کہ مجھے سرکاری طور پر اپیکس کمیٹی سے نکالے جانے کی اطلاع نہیں دی گئی۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایپکس کمیٹی سے نکالا گیا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More