بولٹن مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن عوام کے تعاون سے کامیاب رہا-ڈاکٹر سیف الرحمان

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ میں کے ایم سی کی450 دکانیں ہیں، جو اپنی حدود میں ہونے کی وجہ سے محفوظ ہیں، جن دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور چبوترے قائم کئے گئے ہیں، آپریشن میں صرف انہیں ہی توڑا گیا ہے، کئی دکانداروں نے از خود اپنی دکانوں کے باہر موجود تجاوزات کو صاف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح سے بولٹن مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ سے متصل دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں اور اندرونی گلیوں میں فٹ پاتھوں پر قائم دکانوں و چھجوں کو صاف کرنے کیلئے کارروائی کی گئی، جس کے دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن عوام کے تعاون سے کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڑیا بازار میں بھی آج یا کل آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More