رام مندر پر مسعود اظہر کی مبینہ دھمکی سے بھارتی ایجنسیاں لرزاں

0

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی میڈیا نے کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا محمد مسعود اظہرکا آڈیوپیغام جاری ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر ایودھیا میں رام مندر بنا تو دہلی سے لے کرکابل تک تباہی مچے گی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مولانامسعود اظہر کی اس مبینہ دھمکی کے بعد خفیہ سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کا بابری مسجد کے حوالے سے 9 منٹ کا آڈیو جاری ہوا ہے جس میں بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کو شہیدکرکے مندر بنایا گیا ہے، وہیں ہندو ترشول لے کر جمع ہو رہے ہیں۔مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے ایسے میں ہمیں آگے آنا ہوگا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب مودی سرکار انتخابات کیلئے کر رہی ہے۔ ادھر جالندھر میں بھارتی ایجنسیوں نے 4 افراد کو حراست میں لیا ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد گاڑی میں سوار جا رہے تھے،شک ہونے پرانہیں چیکنگ کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ چاروں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں بھارتی فورسز اہلکار مذکورہ افراد کو گاڑی سے اتار کرپولیس تھانے لے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پٹھان کوٹ کے شادی پورہ گاوٴں میں ایک کسان نے چھ مشتبہ افراد کو دیکھنے کا دعوی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More