کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔ فواد چوہدری

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے لہٰذا کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، ہم کشمیر اس لیے نہیں چاہتے کہ وہ بہت خوبصورت اور جنت نظیر ہے، ہم کشمیر کا معاملہ زمین کی نظر سے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وہاں کے بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں، ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں جاتے ہیں۔.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More