جعلی کاغذات بنانے والے امداد علی بیرون ملک فرار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پارکوں کی زمینوں کے جعلی کاغذات بنوانے میں متحدہ لندن کے دہشت گردوں کی مدد امداد علی نامی شخص نے کی تھی جو اب بیرون ملک فرار ہے۔امداد علی خود بھی کے ڈی اے کا ایک افسر تھا اور وہ ہی ان سرکاری زمینوں کے جعلی کاغذات تیار کرواکے دیتا تھا جس کے بدلے وہ فی پلاٹ 4لاکھ روپے وصول کیا کرتا تھا ، متحدہ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آپریشن شروع کئے جانے کے بعد امداد علی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جو تاحال بیرون ملک میں مقیم ہے جسے وطن واپس لانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوششیں کر رہے ہیں ۔