خورشید شاہ پر ہندوئوں کی زمینوں پر قبضے کا الزام

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔جبکہ تحریک انصاف کے اقلیتی ممبررکن اسمبلی رمیش کمارنے پی پی کے سینئر رہنماء سیدخورشیداحمدشاہ پر الزام عائدکیاہے کہ وہ ہندؤں کی زمینوں پرقابض ہیں جبکہ ہندو کمیونٹی کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قضہ کیا ہے انہیں نوٹس جاری کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا پوچھا تو وہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا اور حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More