ابتدائی 100 دنوں میں بھینسیں- گاڑیاں بیچنے کی باتیں سنیں- وزیر اعلیٰ
گھوٹکی (نمائندہ امت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے کے سوا کوئی اور بات نہیں سنی۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی صفر رہی۔ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سو دن کے پلان میں عوام کو بھوک اور بدحالی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی قلت کے ایشو پر اسلام آباد جا کر بات کروں گا۔