ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار – جھگڑے میں نوجوان ہلاک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار قتل ، جب کہ عزیز آباد میں پانی کی موٹر چلانے پر جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نیوکراچی اللہ والی w11 بس اسٹاپ کے قریب پرچون کی دکان میں لوٹ مار کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سالہ طارق ولد صدیق قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول گھر کے نیچے دکان میں مصروف تھا، اسی دوران لوٹ مار کیلئے آنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مزاحمت پر اسے گولیاں ماردیں ۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔ دریں اثنا عزیز آباد کے علاقے بلاک 3بھنگوریہ گوٹھ رونق اسلام اسکول کے قریب پلاٹ نمبر 1206پر قائم پلازہ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر عرفان کا سیکنڈ فلور پر رہائش پذیر 30سالہ صالح محمد سے پانی کی موٹر چلانے پر جھگڑا ہوگیا جس پر ان دونوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیا اسی دوران صالح محمد لاتیں اور مکے لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا۔دریں اثنا ریڑھی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے رکشہ 20سالہ محمد نور کو قتل کردیا۔ اور رکشے میں بیٹھی لڑکی لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول قائد آباد کا رہائشی تھا۔ مقتول کی والدہ رومانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر رکشہ مرمت کروانے کیلئے نکلا تھا۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول رکشے میں کسی لڑکی کو لیکر مذکورہ مقام پر آیا تھا، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More