کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کیلئے 100 بالز فارمیٹ کی منظوری
لارڈز (ایجنسیاں) کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی، انگلینڈ نے ویلز کرکٹ بورڈ نے 100 بالز کرکٹ کی منظوری دے دی، نفاذ 2020 سے ہوگا۔100 بالز کرکٹ کے کئی قوانین کرکٹ کے روایتی فارمیٹس سے مختلف ہیں۔100 بالز کرکٹ کا سب سے مختلف قانون یہ ہوگا کہ اس فارمیٹ میں ایک اوور6 کی بجائے5 گیندوں پر مشتمل ہوگا۔ایک باولر کو کل20گیندیں یعنی 5گیندوں والے4 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ 100 بالز کرکٹ کا خیال پہلی مرتبہ رواں سال اپریل کے ماہ میں پیش کیا گیا تھا۔اس حوالے سے کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امکان ہے کہ کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کو 2020 اولمپک کھیلوں کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ ایسا ہونے کی صورت میں کرکٹ کا کھیل مزید کئی ممالک تک پھیل جائے گا۔ مزید ممالک میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملنے سے اس کھیل میں مزید پیسہ آئے گا اور یہ کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل بھی بن سکتا ہے۔