چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے چائلڈ پورنوگرافی الزام میں گرفتار ملزم حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ہفتے کو ملزم حمزہ کو پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو اگاہ کیا کہ ملزم حمزہ کو شہری خالد بھملہ کی شکایت پر گرفتار کیا ۔ملزم کے قبضے سے چائلڈ پور نو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ۔دوران ابتدائی تفتیش میں اب تک10متاثرہ بچے بھی سامنے آچکے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 14دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔