زائد اثاثوں پرسابق چیئرمین لینڈ سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں سابق چئیر مین لینڈ یوٹیلائزیشن علی احمد لوند سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔ ہفتے کو ملزمان علی احمد لوند، علی گل ، محمد سلیم ، عثمان ، یوسف ، محمد اور شمائل سکندر پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم علی احمد لوند کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور 33 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ ملزم کیخلاف 12 ہزار800 غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔دریں اثنا احتساب عدالت نے پنجاب پولیس فنڈ میں 70 کروڑ کی خوردبردکرنے سے متعلق کیس میں گرفتار سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More