چار گلیاں توڑ کر باقیوں سے بھتہ شروع ہوگیا۔عدالت جائینگے۔خرم شیرزمان

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بھی کراچی چیمبر کا دورہ کیا اور کہا کہ کراچی کے تاجروں کے ساتھ زیادتی نہیں ظلم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی نے قانونی مارکیٹوں کو نہ گرانے کا وعدہ کیا ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ آپ کے حکم کی آڑ میں ناجائز ہورہا ہے۔چار گلیاں توڑ کر باقی گلیوں سے آفیشل بھتہ شروع ہوچکا۔اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کا انسداد تجاوزات آپریشن سے کوئی تعلق نہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا راستے کھلوائیں ۔ پارکوں سے قبضے ختم کرائیں۔انسداد تجاوزات کی آڑ میں بہت کچھ ہورہا ہے، کراچی والوں سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگ رہا ہے کہ کراچی میں بمباری ہورہی ہے ۔کراچی کا بنچ جلد لگنے والا ہے۔وہاں تاجروں کی طرف سے پیش ہوں گا، جن لوگوں کو نقصان ہوا ہے ان کی مالی معاونت کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More