ممتاز بھٹو کے نام پر پی ٹی آئی رہنماوں کے تحفظات

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کا نام گورنر سندھ کے لئے آنے پر پی ٹی آئی سندھ کے بعض اہم رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کردئیے ،جبکہ گورنر سندھ کے لئے پارٹی کے کسی اہم رہنما کے ساتھ ساتھ تجارت و صنعت سے وابستہ شخصیات کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےسابق وزیر اعلیٰ ممتاز بھٹو سے رابطہ کرکے اسلام آبا دمیں ملاقات کرنے کی دعوت دی ہے ،جس کا مقصد آئندہ بننے والی حکومت کے حوالے سے مشاورت کرنے کے سا تھ ساتھ سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی وغیرہ مضبوط بنانے اوراس حوالے سے پیپلزپارٹی کی خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ مذکورہ ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کی جانب سے رابطہ کرنے کے معاملے پر میڈیا میں ممتاز بھٹو کو گورنر سندھ بنانے کا جو تاثر دیا جارہا ہے ،وہ درست نہیں۔اس ضمن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت مختلف ناموں پر غور کررہی ہے۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو کوگورنر سندھ بنانے سے پی ٹی آئی کی کراچی میں سیاست پر اثر پڑے گا ۔مذکورہ ذرائع کا کہناتھا کہ ممتاز بھٹو کی شخصیت اور سیاسی تجربے سے پی ٹی آئی کی قیادت فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ میں اردو بولنے والی شخصیت کو گورنر بنانے کو ترجیح دی جارہی ہے ،جس میں پارٹی کے اہم رہنما ؤں سمیت عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر کاروباری شخصیات کے نام شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک اور ذریعے کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اندرون سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، جس کے باعث پارٹی کی اعلیٰ قیادت کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More