ملعونہ کو پاکستان سے نکالنے کیلئے برطانیہ – امریکہ میں مہم تیز

0

واشنگٹن (امت نیوز) ملعونہ آسیہ کو پاکستان سے نکالنے کیلئے برطانیہ اور امریکی میں عیسائی مشنری سے وابستہ تنظیموں نے مہم تیز کردی ۔ ٹرمپ انتظامیہ بالخصوص وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ آسیہ مسیح کو خاندان سمیت امریکہ منتقل کیا جائے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مابق ملعونہ آسیہ کو امریکہ میں فوری پناہ دینے کیلئے امریکن فیملی ایسوسی ایشن نے مہم شروع کردی ۔جمعہ تنظیم کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو پر زور دیاگیا کہ وہ آسیہ مسیح کی پاکستان سے امریکہ منتقلی کے اقدامات کریں ۔جب کہ مذکورہ تنظیم کی جانب ویب سائٹ ایف اے ایف پر آسیہ کو امریکہ میں پناہ دلانے کی باقاعدہ مہم بھی شروع کردی گئی ہے ۔جبکہ تنظیم نے اپنے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسیہ کی جلد منتقلی کیلئے ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ بڑھا دیں ۔ایف اے ایف کے صدرٹم ولڈمون کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ یورپی ممالک آسیہ کو پناہ دینے کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم امریکہ ابھی تک خاموش ہے ۔دوسری جانب برطانیہ میں عیسائی مشنری سے وابستہ رہنماؤں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ کو برطانیہ میں پناہ نہ دینے سے تھریسامے حکومت کیخلاف بغاوت پھیل سکتی ہے ۔جمعہ کو لارڈ الٹن اور برونس کاکس سمیت دیگر عیسائی رہنماؤں کہا کہ برطانوی حکومت ایسے افراد کو تحفظ دینے کے وعدے سے مکر رہی ہے جب کہ ہمارے عقائد کے مطابق یہ اقدام انصاف ،انسانی حقوق ،قانونی اور مذہبی آزادی اورکسی انسان کی زندگی کو خطرات سے بچانے کی زمرے میں آتا ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملعونہ آسیہ کو بری کر دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر ہے۔ تاہم اس معاملے میں مزید پیش رفت نہ ہونے سے امریکی عیسائی تنظیموں کی پریشانی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More