”واپڈا ویمنز کراٹے ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی“

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان واپڈا کی ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ پاکستان واپڈا کی ٹیم قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر قومی دستوں میں زیادہ طرح اکثریت پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں کی ہوتی ہے جوانٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کر تے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپڈا کے اعلی حکام بھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان واپڈا 15 سال سے قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر رہی ہے اور امید ہے کہ اس بار بھی اپنے دفاع کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ ایک ماہ سے جاری تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے بھر محنت کر رکھی ہے۔ اس وقت ٹیم میں ایشین گیمز میڈلسٹ نرگس کے علاوہ ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ و نیشنل چیمپئن کلثوم، ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ و نیشنل چیمپئن بینش، ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ و نیشنل چیمپئن قراتہ العین، شاہدہ، نازگل، لائبہ ضیاء پاکستان واپڈا کی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے پاکستان واپڈا کی ٹیم ساہیوال پہنچ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More