یاسر شاہ کو نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع مل گیا

0

ابوظہبی (امت نیوز) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع مل گیا، انہیں تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں، ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 200 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر یاسر شاہ کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 200 وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیں گے، یاسر شاہ نے اب تک 32 میچز میں 195 وکٹیں لے رکھی ہیں، اس وقت اس ریکارڈ پر سابق آسٹریلوی باؤلر گریمٹ کا قبضہ ہے جنہوں نے 36 میچز میں سنگ عبور کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More