کھارادر میں ریسٹورنٹ پر فائرنگ ۔بھتہ خور 10لاکھ کی پرچی دے کر فرار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر میں باربی کیو اینڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر نامعلوم بھتہ خور اندھا دھند فائرنگ کر کے 10لاکھ بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہوگئے فائرنگ میں ملازم زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کھاردار میں پاریا اسٹریٹ پر میک بار بی کیو اینڈ فاسٹ فوڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور10لاکھ بھتے کی پرچی پھینک ہوئے فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں ریسٹور نٹ کا ملازم 22سالہ اسرار زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او ناصر خان نے کہا کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More