کورنگی سے چھینے گئے 8لاکھ روپے کے مو بائل فون مالکان کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے مختلف علاقوں سےچھینے گئے 8لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز برآمدکرکےمالکان کے حوالے کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی علی رضا نےپولیس کی جانب سے برآمدکئے گئے 8لاکھ روپے مالیت کےموبائل فون مالکان کے حوالے کر دیئے جو کورنگی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے تھے ۔اس موقع پر موبائل فون ملنے پر مالکان نے ایس ایس پی کورنگی علی رضا کا شکریہ ادا کیا اور کورنگی پولیس کی کارگردگی کو سراہا۔