نوجوان نسل کا منشیات کی جانب راغب ہونا افسوسناک ہے ۔ایڈیشنل آئی جی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرےکو کھوکھلا کر رہی ہے۔ہم سب کو مل کر منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقراءیوتھ پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اقرا یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے، جنید لاکھانی اقرا یوتھ پارلیمنٹ کے قیام پر مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ نوجوان مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر اپنا کلچر بھولتے جارہے ہیں۔طلبہ منشیات کی جانب راغب ہورہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے،ہم نے منشیات فروشوں کے 7گینگ پکڑے اور ان کے پاس 90 فیصد خریدار طلبہ نکلے جو افسوسنا ک ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات حاصل کرے گی اور ان سے پولیس کے شعبے میں بہتری کیلئے تجاویز بھی لے گی۔جس میں قائد ایوان محمد عمار عباسی،قائد حزب اختلاف مریم سنگاپوری سمیت سندھ کی مختلف جامعات اور کالجز کے 250طلبہ شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More