انسداد تجاوزات آپریشن شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گیا- حافظ نعیم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن لاکھوں لوگوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا ہے۔ عدالتی حکم کی آڑ میں6ہزار سے زائد دکانیں گراکر ہزاروں گھروں کے چولہے بجھا دیئے گئے۔ اب مزید9ہزار دکانوں کے انہدام کی بات کرنا سفاکیت کی انتہا ہے۔ دہشت گردی مقدمات میں ملوث وسیم اختر کی قیادت میں سندھ اور صوبائی حکومت کی آشیرباد کے ساتھ نام نہاد آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب لاکھوں غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار کرپٹ ترین ادارے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں۔ ادارے کے کرپٹ افسران نے کمائی کا دھندا بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائز ملکیتی پلاٹوں پر موجود تعمیرات کو بنی گالہ کی طرح ریگولرائزئیشن کیا جائے اور اس وقت جاری غیر قانونی تعمیرات فوری روکی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار اور بے گھر ہونے والوں کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی ہر ممکن قانونی اقدامات اٹھائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More