عرب امارات سے تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے-عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ حمایت اور تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔یو اے ای کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ 47 سالہ مختصر مدت میں یواے ای کی ترقی، سالمیت اور بہترین طرز حکمرانی ایک مثال ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ‘اعتماد کا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب طویل دورانیے کے اسٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوگئے ہیں۔