شہباز شریف سے نوازشریف اور اہلخانہ کی ملاقات

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سمیت شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی ہے۔ اتوار کی شام نواز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور مریم نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان نے شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد نواز شریف سمیت فیملی کے ارکان نیب لاہور کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نیب افسران سے مکالمہ بھی ہوا، نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ابھی تک آپ نے شہباز شریف کو روشنی اور ہوا دار کمرہ نہیں دیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے پاس قدرتی ہوا اور روشنی دار کمرہ ہونا ضروری ہے۔جس پر نیب افسران نے کہا کہ شہباز شریف کو قانون کے مطابق تمام سہولیات دی جائیں گی، تمام کیسسز پر تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے نیب چہرہ دیکھ کر نہیں کیس دیکھ کر کام کرتا ہے۔نوازشریف نے جواب میں کہا کہ صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے اثر ابھرتا ہے کہ نیب آلہ کار بنا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More