جی20ممالک کا عالمی تجارتی نظام-امیگریشن معاملات میں بہتری پر اتفاق

0

بیونس آئرس (امت نیوز)معیشت کے اعتبار سے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں عالمی تجارتی نظام اور امیگریشن کے معاملات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیرس معاہدے کے نفاذ پر 19 ممالک نے اتفاق اور امریکا نے انکار کردیا۔حتمی اعلامیے پر امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات سامنے آئے، میزبان ملک ارجنٹائن نے تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔امریکی صدر کی ضد کے باعث اعلامیے کے بجائے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں سالانہ کانفرنس کے حتمی اعلامیے پر امریکا اور دیگر ممالک کے اختلافات تھے۔مشترکہ بیان میں عالمی رہنما عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)میں اصلاحات پر متفق ہو گئے ہیں جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیرس معاہدے پر امریکا کے علاوہ باقی 19 رکن ممالک نے اتفاق کیا۔مشترکہ بیان میں جی 20رہنماؤں نے عالمی تجارتی نظام میں موجود نقائص کا اعتراف کیا اور ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات پر اتفاق کیا۔ تمام رکن ممالک نے آزاد تجارت کی حمایت کی جب کہ اجلاس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کا سرسری ذکر کیا گیا۔ آئندہ سال جی 20 کا سربراہ اجلاس جاپان میں اور 2020ء میں سعودی عرب میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More