غداری مقدمات عشق رسولؐ ختم نہیں کرسکتے-فضل الرحمان

0

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات قید و بند کی صعوبتیں عوام کے دلوں سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ختم نہیں کر سکتیں پاکستان کی عوام ختم نبوت پرغیر متزلزل یقین رکھتے ہیں حکمرانوں کی حماقتوں کی وجہ سے پاکستان کی داخلی و خارجی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان بھارت سے یکطرفہ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ سی پیک جس پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں، ماضی میں منتخب وزیراعظم کو ہندوستانی حکمران کو ناشتے کی دعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب کشمیر کا مسئلہ خاموشی اختیار کر گیا ہے پاکستان داخلی اور خارجی معزور پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش پر عمل شروع ہے افغانستان میں ہمارے لئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہے ایسے حالات میں حکومت عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط کئے گئے ناعاقبت اندیش اور نااہل حکمران معاشی بحالی کی بجائے سو دن کے بعد قوم کو انڈوں مرغیوں پر بہلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More