منشا بم کیس میں تفصیلی رپورٹ طلب

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے قبضہ مافیا منشاء بم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان منشا بم کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے استفسار کیا کہ ابھی تک اربنائزیشن کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، شہری علاقوں میں محکمہ مال کا کیا کردار ہے۔ڈی سی لاہور نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے منشاء بم کی اراضی سے متعلق ریکارڈ چیک کیا ہے، 1992 میں اس نے 32 کنال اراضی خریدی، جو بعد میں بیچ دی، منشاء بم کے خلاف درخواست گزار کو قبضہ ایل ڈی اے کو دینا ہے۔چیف جسٹس نے کہا ممبر ریونیو بتائیں یہ کھاتہ، کھتونی کیا ہوتا ہے اور پٹوار سرکل کس قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین کی بڑی تعداد موجود رہی جب کہ خواتین نے عدالتی کے اندرونی احاطے میں جانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔عدالت کے باہر اپنے مطالبے لیے آئے ایک خاتون بیہوش بھی ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More