جکارتہ میں ایک لاکھ اسلام پسندوں کی ریلی

0

جکارتہ (امت نیوز)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اتوارکے روز ایک لاکھ اسلام پسندوں نے ریلی نکالی۔ طاقت کا یہ مظاہرہ جکارتہ کے مسیحی گورنر کو عہدے سے ہٹائے جانے کے دو برس مکمل ہونے پر کیا گیا۔ مظاہرے میں قوم پرست سابق فوجی جنرل پرابووو سْوبیانتو نے بھی شرکت کی۔سْوبیانتو کے مذہبی تنظیموں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ وہ اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے امیدوار بھی ہیں۔ موجودہ صدر جوکو ویدودو نے عوام کے مذہبی احساسات کے تناظر میں الیکشن کے لیے عالم معروف امین کو نائب صدر منتخب کیا ہے۔ بڑے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں گورنر باسوکی یحییٰ پورناما کو اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔ ان پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More