نئی دہلی( امت نیوز) راجستھان میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر سدھو کاجلسہ پاکستان کےنعروں سے گونج اٹھا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جلسے کے دوران جیسے ہی نو جوت سنگھ سدھو خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے توجلسے کے شرکانے بے اختیار ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے ، جس پر سدھو مسکراتے رہے،بھارتی میڈیا میں اس واقعہ کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے اور مختلف ٹی وی چینلز اسےبارباردکھا کر پرو پیگنڈا کررہے ہیں۔ انتہاپسند ہندو تنظیمیں بھی سدھو کی جان کی دشمن بن گئی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی اداکار اوم پوری کو پاکستان سے محبت پر آر ایس ایس موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔ کرتاپور راہداری کھولنے پر سکھ اور مسلمان ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سکھ لڑکی23 سالہ منجوت سنگھ نے اپنی مسلمان دوست سمرین کو گردہ دینے کی پیش کش کی ہے۔