ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے انسداد تجاوزات آپریشن پر اعتراض اٹھا دیئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات آپریشن پر آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے اعتراض اٹھادیئے۔ اایسوسی ایشن نے میئرکراچی سے مطالبہ کیا کہ عملے کو رویہ درست کرنے کی ہدایت کرے۔ تاجر تنظیم کے صدر شوکت علی اور چیئرمین وقاص عظیم ، صدر کراچی ایسوسی ایشن آف سوئٹس اینڈ نمکو شیخ محمد تحسین اور دیگر عہدیداران نے میئر وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلم شاہ آفریدی اور ارشد حسن بھی موجود تھے اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات کی جاری مہم کی حمایت کرتے ہیں، شہر میں بہت مسائل ہوچکے تھے، اب بہتری آرہی ہے ،تاہم بلدیاتی عملہ بلاامتیاز کارروائی اور اپنا رویہ درست کرے اور جہاں تجاوزات ہو ان کی نشاندہی کرے، وقت دیں ہم خود تجاوزات کو ہٹائیں گے۔ میئر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں، وہاں دوبارہ تعمیرات ہوئیں تو متعلقہ افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فٹ پاتھوں، پارکوں اور نالوں پر تعمیرات نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان جگہوں سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملے کو واضح ہدایات دیدی گئی ہیں جبکہ سینئر بلدیہ افسر مسعود عالم کو فوکل پرسن بنایا گیا, شکایات پر بروقت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریسٹورنٹ کا کاروبار کرنے والے ایسا ماحول قائم کریں، جس سے صارفین کو معیاری کھانے کیساتھ اطراف کا ماحول بھی بہتر ہو اور شہر بھی خوبصورت لگے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ اور سڑکوں کے گرد پتھاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More