قادیانیوں کی نومسلموں کو دھمکیاں قابل مذمت- حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چنیوٹ(نمائندہ امت)منکرین ختم نبوت کا ختم نبوت پر ایمان لانا قادیانیوں کے لیے پریشان کن ہے، ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مولانا محمد عتیق نفیسی نے پریس کانفر نس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چناب نگر میں نو مسلمین پر قادیانی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے انتظامیہ کی خاموشی افسوس ناک ہے ،نو مسلم سہیل وغیرہ کو جان سے مارنے کی دھمکی قادیانیوں کی غنڈہ گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،چناب نگر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں حکومت چناب نگر میں قانونی رٹ قائم کرے ۔داخلی و خارجی راستوں پر پوچھ گوچھ کی آڑ میں مسلمانوں کو زدوکوب قادیانیوں کا وطیرہ بن چکا ہے حکومت نوٹس لے اور نو مسلمین پر تشدد کا مقدمہ درج کر ے۔