بھٹ شاہ میں 20 ارب کی زمین مافیا سے واگزار کرانے میں انتظامیہ ناکام
بھٹ شاہ (نامہ نگار) بھٹ شاہ شہر سٹی سروے نہ ہونے سے کئی برس سے محکمہ ثقافت و سیاحت، ریلوے بلدیات، صحت، ریونیو، اوقاف، سندھ اسمال انڈسٹری اور دیگر سرکاری اداروں کی 20 ارب کی 17 سو سے زائد ایکڑ پر مافیا قابض ہے، پبلک اسکول کے نزدیک اور سامنے والی زمین بااثر افراد نے سندھ حکومت سے لیز پر حاصل کی تھی جس کو پلاٹنگ کی صورت میں فروخت کر دیا گیا اور بڑی تعداد میں زمینوں پر گھر بن چکے اور آبادی کی صورت میں کالونی بنی ہے ۔