چیف جسٹس آپریشن میں ناانصافی کے الزامات پر کمیشن بنائیں-الطاف شکور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں مختلف مافیاز ہاتھ دکھا رہی ہیں۔چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں ناانصافی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔اس معاملے کو کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر نہ چھوڑا جائے ۔غیر منصفانہ کارروائی پر شہر کا امن بری طرح تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔وہ لیاری میراں پیر درگاہ موسیٰ لین میں پاسبان لیڈرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں اور مکانات کو لیز جاری کرنے والے افسران پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ اجلاس سے انجینئر اقبال ہاشمی، وسیم الدین شیخ ، سردار ذوالفقار ، اکرم حسین آگریا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More