جامعہ اردو انتظامیہ عبدالحق کیمپس میں چوری وارداتوں کا نوٹس لے-جمعیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو نے عبدالحق کیمپس میں طلبہ کی موٹر سائیکل سمیت دیگر اشیا کی چوری پر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان جمعیت نے کہا کہ گزشتہ روز طالبعلم کی موٹر سائیکل اور چند روز قبل موٹر سائیکل سے بیٹری چوری ہوئی، تاہم گارڈز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام گارڈز کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔