چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کا حکومتی فیصلہ

0

اسلام آباد (امت نیوز ) حکومت نے چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے سوا کسی بھی اپوزیشن رکن کو چیئرمین پی اے سی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اجلاسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع، وزیر پارلیمانی امور سمیت دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن سے مذاکرت کرے گی اور اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور دیگر قائمہ کمیٹیوں پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اپوزیشن سے لینے کا عندیہ دیا ہے، تاہم شہباز شریف اور خواجہ آصف کے علاوہ کسی اور نام کو قبول کیا جائے گا، اس سلسلے میں اپوزیشن سے فوری مذاکرات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پارلیمان کے اجلاسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More