لاہور میں تھانیدار نے مجسٹریٹ کو حوالات میں بند کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد کے تھانے کے ایس ایچ او نے مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او نے اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ بھی کیا۔اینٹی کرپشن ٹیم اور مجسٹریٹ نے تھانے دار سے 10 ہزار سے زائد رشوت کی رقم بر آمد کی۔ ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم اور مجسٹریٹ نے تھانے دار سے 10 ہزار سے زائد رشوت کی رقم بر آمد کی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر تھانہ مصطفیٰ آباد پر چھاپا مارا تھا، بر وقت کارروائی میں رشوت کی رقم بھی بر آمد کی گئی۔