اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے ، 104 ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی تقرریوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، وفاق بذریعہ سیکرٹری قانون و انصاف ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیئرمین نیب ، اٹارنی جنرل انور منصور خان اور نئے مقرر ہونے والے 104 ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت نے 30 اگست 2018ء کو انور منصور خان کو اٹارنی جنرل مقرر کیا اور انہیں وفاقی وزیر کے برابر درجہ دیا گیا حالانکہ صدر اور وزیر اعظم کے پاس اس کا اختیار نہیں تھا۔ صدر مملکت کی منظوری سے 29 نومبر کو 104 ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا۔ یہ تقرریاں رولز کے برعکس مقابلے کے بغیر کی گئیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More