قطرنےاوپیک سے علیحدگی کا اعلان کردیا

0

دوحہ(امت نیوز) قطر نے یکم جنوری 2019 سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ 60 سال بعداوپیک سے راستے جدا کرنےکے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے قطری توانائی کے وزیر برائے خلیجی ممالک سعد الکابی نے کہا کہ ان کا ملک اب قدرتی گیس کی پیدوار پرتوجہ مرکوز رکھے گا۔ ہمارا ہدف پیداوار کو 77 ملین ٹن سے 110 ملین ٹن سالانہ تک لے جانا ہے۔سعد الکابی کا کہنا ہے کہ اوپیک سے دستبرداری کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کی گئی سفارتی پابندیوں کا ردعمل نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More