وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے امکان پر وزراپریشان

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)وزیرا عظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلیوں کے امکان کی بات پروفاقی وزرا پریشان ہوگئے ہیں ایک دوسرے کو فون کر کے اندازے لگانا شروع کردئیے ہیں کہ کس کی شامت آنے والی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نےسینئر اینکرزسے انٹرویو میں وزرا کی تبدیلی کا عندیہ دیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ چند روز میں کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان ہے، وزیرصحت عامر کیانی،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کےسروں پر تلوارلٹکنے لگی۔ وزیراعظم کےکچھ معاونین خصوصی اور مشیروں کی بھی تبدیلی کا امکان ہے کچھ وزرائے مملکت کو مکمل وفاقی وزیر بھی بنایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم کے قریبی حلقوں کادعویٰ ہے کہ وزیر اعظم کچھ وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعظم ملک میں معیشت، تعلیم اور صحت کے شعبہ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان وزارتوں میں تبدیلی آسکتی ہے، فہمیدہ مرزا،عمر ایوب اور میاں محمد سومروکےناموں کے گردبھی دائرہ کھینچ دیاگیاہے۔ انہیں کابینہ سے نکالا جائے گا یاصرف وارننگ ملے گی، اس بارےمیںفیصلہ کچھ روزمیں سامنے آجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More