وزیر اعظم کی انہدامی کارروائیاں روکنے کیلئے سپریم کورٹ جانے کی ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے مسماری آپریشن روکنے کیلئے سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ مسماری آپریشن روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاری کریں۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی جس میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر گفتگوہوئی۔ دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کی کچی آبادیوں میں غریبوں کے گھروں کو گرنے نہیں دیں گے،اور جن گھروں کو ہٹایاجائے گا تو ا ن کو متبادل جگہ فراہم کریں گے۔