3 ماہ میں3 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تقریباًً3ماہ میں3ہزار سے زائد طلبہ و طالبات300شہریوں اور 750فیملیز نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔گورنر ہاؤس کی پریس ریلیزکے مطابق دورہ میں طلبہ وطالبات نے گورنر ہائوس میں قائداعظم محمد علی جناح کے زیر استعمال دفتر اور دیگر سامان کے علاوہ باغات، فوارے، سبزہ زار سمیت دیگر تاریخی مقامات کا جائزہ اور اس سے متعلق معلومات سے آگاہی بھی حاصل کی۔ گورنر ہاؤس گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر عام عوام کے لئے کھولے جانے کے فیصلے پر عوام کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے۔