بلدیہ ٹاؤن کے مکین4 ماہ سے پانی سے محروم ہیں- سلیمان خان
کراچی (پ ر) انجمن تاجران بسمہ اللہ چوک بلدیہ ٹاؤن کے صدر سلیمان خان اور یاسین خان نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کو 4ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی پانی دینے کا وعدہ کرکے بھول گئے ہیں۔