اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی۔انڈیکس میں 275پوائنٹس کا اضافہ

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ا سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد کاروبار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں پیر کے روز ساڑھے 13 سو پوائنٹس کی کمی نے بے یقینی کی کیفیت پیدا کردی جس کے اثرات مارکیٹ پرمنگل کے روز بھی دیکھے گئے۔کاروبار کا آغاز مایوس کن رہا اورمزیدپچاس پوائنٹ گر گئے لیکن پھر بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ سہ پہر تک 100 انڈیکس 275 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 435 کی سطح پر آگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More