یوتھ پالیسی لانے کا فیصلہ-عثمان ڈار معاون خصوصی امور نوجوانان مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عثمان ڈار کو امور نوجوانان کیلئے اپنا معاون خصوصی بھی مقرر کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں اپنا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا جب کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔