دورہ آسٹریلیا میں توجہ محاذ آ رائی پر نہیںہوگی -ویرات کوہلی
ایڈیلڈ (امت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ان کی توجہ محاذ آرائی نہیں بلکہ کھیل پر ہوگی۔بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ہے جہاں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیریز میں ان کی ساری توجہ کھیل پر ہوگی اور وہ محاذ آرائی پر توجہ نہیں دیں گے ۔کوہلی کے مطابق انہیں کھیل کے علاوہ کچھ اور ثابت نہیں کرنا ہے۔