احسان مانی کی قابلیت پر سولات اٹھنا شروع ہوگئے

0

کراچی (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیئرمین احسان مانی کی تقرری کے باوجود گورنس میں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں سامنے آرہی ہیں۔حیران کن طور پر نئے چیئرمین کو گذشتہ ماہ اپنے ایک سینیئر ڈائریکٹر امپائر اور میچ ریفری منیجر کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس میں دونوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں من پسند لوگوں، رشتے داروں کو ملک اور بیرون ملک پوسٹنگ اورتقرری میں جانب داری کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ امپائروں اور میچ ریفریز کے خلاف شکایتی خطوط ملنے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ امپائروں اور میچ ریفریز کی تقرری میں انصاف کے تقاضے پورے کئے تھے اور کوشش کی گئی کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی تقرری کے چند ہفتے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائروں اور میچ ریفریز کی تقرری میں جانب داری کی شکایات موصول ہوئیں۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا کہ ان شکایات میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور منیجر بلال قریشی پر سنگین الزامات لگائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More