وارنر اور سمتھ کی عدم موجودگی بھارت کیلئے فائدہ مند قرار

0

کولکتہ(امت نیوز)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی عدم موجودگی کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم میں پہلے جیسا دم خم نہیں اسلئے ہماری ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ وارنر اور سمتھ کو رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر ایک، ایک برس معطلی کا سامنا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وارنر اور سمتھ کے بغیر آسٹریلوی ٹیم اسی طرح ہے جیسے بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نہ ہوں اسلئے کوہلی الیون کے پاس اس مرتبہ کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More