امریکی ماہر ڈاکٹر جان بونگاٹز کا آبادی کنٹرول مہمات پر زور

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق جاری سمپوزیم میں شریک مقرر امریکی ماہر بہبود آبادی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی مہمات کی ضرورت ہے۔اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے امریکی ماہر بہبود آبادی ڈاکٹر جان بونگاٹز نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ۔ آبادی سے متعلق سمپوزیم ایک اچھا اقدام ہے۔سمپوزیم کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں پاکستان کی افزائش آبادی اور اس کے مسائل کو دکھایا گیا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More