28برس بعد سرجانی میں10ایکڑ پر نئے قبرستان کی تعمیر شروع

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 28برس بعد سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس پر 10ایکڑ پر نئے قبرستا ن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا سیکٹر16-A ، نادرن بائی پاس پر بلدیہ عظمیٰ کے تحت شاہ عبداللطیف بھٹائی قبرستان کا سنگ بنیاد میئرکراچی وسیم اخترنے رکھا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی کمی پوری کرنے کے لئے 28 سال بعد نئے قبرستان تعمیر اور پرانے قبرستانوں کی توسیع کرکے مجموعی طور پر 55 ہزار سے زیادہ قبروں کی گنجائش نکالی گئی ہے جس پر 6 کروڑ روپے لاگت آئیگی جبکہ ماڈل قبرستان میں بچوں کے لئے علیحدہ بلاک مختص کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں گنجائش ختم ہوچکی تھی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس پر ہم نے 2 نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا جہاں 50 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی جبکہ پرانے قبرستانوں کی توسیع کے بعد5 ہزار قبروں کی مزید گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 10 ایکڑ رقبہ پر جدید اور ماڈل قبرستان تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں 15ہزارقبروں کی گنجائش ہوگی جبکہ عظیم پورہ قبرستان کی زمین واگذار کراکے مزید 5 ہزار قبروں کی گنجائش نکالی گئی ہے، اور عنقریب 35ہ زار قبروں کی گنجائش کا ایک اور قبرستان سپر ہائی وے لنک روڈ پر بنایا جائیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More