تبدیلی سرکار تجاوزات آپریشن رکوانے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے -مرتضیٰ وہاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ کے مشیر اطلا عا ت و قا نو ن مرتضی وہا ب نے کہا ہے کہ عوام کو بے گھر کر نیوالی تبدیلی سر کار تجاوزات آپریشن رکوا نے کا کریڈٹ لینے کی نا کا م کو شش کر رہی ہے جبکہ سندھ حکو مت نے پہلے ہی میئر کر اچی کو احکا ما ت دے دیئے تھے ۔جبکہ آج سپریم کو ر ٹ میں نظر ثا نی کی در خواست دائر کی جائے گی ۔کابینہ نے اسکی منظو ر ی یکم دسمبر کو ہی دیدی تھی یہ با ت انہو ں نے آج اپنے بیا ن میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپریشن سے متاثرہ دکانداروں کو روا ں ما ہ تک متبا دل جگہ فرا ہم کر د ے گی ۔پہلے مر حلے میں 4ہزا ر متا ثرین کو متبادل جگہ دی جائیگی تا کہ وہ اپنا کا روبا ر جا ر ی رکھ سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ تجا وزات کیخلا ف آپریشن میں متحدہ اور تحریک انصا ف کا کر دار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ میئر کی جما عت وفا ق میں حکومتی اتحا دی ہے ۔پی ٹی آئی حکومت تضا دا ت کا مجمو عہ ہے اور وزیر اعظم سیا ست چمکا نے کےلئے ون مین شو کر رہے ہیں ۔