ملیر کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ضلع ملیرکے ایس ایچ اوز کی جانب سے سب ڈویژنل آفیسر کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد کی گئی کھلی کچہری میں مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں اور علما اور مذہبی جماعتوں سمیت تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام اور پولیس کے باہمی اشتراک سے قانون کی بالا دستی، امن و امان اور جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More